Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس اہلیتی امتحان ’ ٹیٹ ‘ ملتوی کیے جانے کا امکان ورنگل ضمنی انتخاب کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے اجازت طلبی ، ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن

ٹیچرس اہلیتی امتحان ’ ٹیٹ ‘ ملتوی کیے جانے کا امکان ورنگل ضمنی انتخاب کے پیش نظر الیکشن کمیشن سے اجازت طلبی ، ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن

حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کے تقررات سے متعلق پہلی مرتبہ منعقد شدنی ’ ٹیٹ ‘ ( ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ ) لوک سبھا ورنگل کے ضمنی انتخاب کے پیش نظر ملتوی کیے جانے کا قوی امکان ہے ۔ ٹیٹ کے لیے اعلامیہ کی اجرائی پر بعض سیاسی جماعتوں نے حکومت کے طرز کارکردگی پر سخت اعتراضات پیش کئے تھے جس پر اجازت کے حصول کے لیے ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن مسٹر جی کشن نے ریاستی چیف الکٹورل آفیسر و مرکزی الیکشن کمیشن کو مکتوبات تحریر کیے اور الیکشن کمیشن سے کسی اجازت کے حصول کے بعد ہی کوئی اقدام ممکن ہے ۔ اگر اجازت حاصل نہ ہونے کی صورت میں ٹیٹ شیڈول ملتوی ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ اسکولی تعلیم کے بعض عہدیداروں کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ٹیٹ کے لیے موجودہ شیڈول کے مطابق 24 جنوری کو تلنگانہ اسٹیٹ اہلیتی ٹسٹ 24 جنوری کو منعقد کیا جانے والا ہے اور 12 فروری کو اس ٹسٹ کا نتیجہ جاری کیا جائے گا۔ جب کہ جاریہ ماہ 18 نومبر سے آن لائن درخواستوں کو قبول کیا جائے گا ۔ لیکن اس تعلق سے اگر مرکزی الیکشن کمیشن و چیف الکٹورل آفیسر سے اجازت حاصل نہ ہونے کی صورت میں تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس اہلیتی ٹسٹ بہر صورت ملتوی ہونے کا قوی امکان پایا جاتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT