Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس تقررات کیلئے رکروٹمنٹ ٹسٹ ایس جی ٹی میرٹ لسٹ ترامیم کے بعد دوبارہ جاری

ٹیچرس تقررات کیلئے رکروٹمنٹ ٹسٹ ایس جی ٹی میرٹ لسٹ ترامیم کے بعد دوبارہ جاری

حیدرآباد۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے منعقدہ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ میں 6 میڈیم کے مدارس میں سیکنڈری گریڈ ٹیچرس کی میرٹ لسٹ میں تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے چند ترامیم کرکے دوبارہ فہرست جاری کی ہے۔ اس طرح تلگو اور انگلش میڈیم کے ماسواء ماباقی چھ میڈیم کے ایس جی ٹی رینکوں میں تبدیلی عمل میں آئی۔ پبلک سرویس کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ جملہ 8 میڈیم کے ایس جی ٹی امیدواروں کے رینک گزشتہ ماہ 25 جون کو جاری کئے گئے تھے، لیکن قطعی Key کے بعد تصحیح کی وجہ سے نشانات میں تبدیلی عمل میں آئی۔ اسی دوران کمیشن سیکریٹری شریمتی وانی پرساد نے بتایا کہ ہندی، اُردو، بنگالی، کنڑا ، تمل اور مراٹھی میڈیم ایس جی ٹی کی فہرست میں ترمیم کی گئی۔ نئی میرٹ لسٹ کے مطابق اردو میڈیم (ایس جی ٹی) میں 2033 کنڑا میں، 54 مراٹھی میں 44 ہندی میں، 28 بنگالی اور تمل میڈیم ایس جی ٹی امیدوار اہل قرار دیئے گئے ۔ یہ نئی میرٹ لسٹ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ پر دستیاب رکھی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT