Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس تقررات کیلئے ٹیٹ میں اچھے نمبرات کا حصول ضروری

ٹیچرس تقررات کیلئے ٹیٹ میں اچھے نمبرات کا حصول ضروری

دفتر سیاست میں ٹیٹ پر لیکچر، جناب عبدالرشید و دیگر کا خطاب

حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ٹیٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں کیلئے طریقہ امتحان اور سوالات کی نوعیت کے مطابق تیاری کرنا چاہئے۔ اب نئے طریقہ نصاب اور درسی کتب سے کس طرح سوالات پوچھے جاتے ہیں 150 نشانات میں زیادہ سے زیادہ اسکور کیسے کیا جاسکتا ہے، ان معلومات کو ماہرین نے یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر گائیڈنس لکچر میں کیا۔ جناب عبدالرشید ڈائٹ لکچرر ناگارام نے کہاکہ تعلیمی نفسیات، بچوں کی نشونما کے ساتھ تدریسی طریقہ کے سوالات تمام مضامین میں آتے ہیں۔ ان کی مشق کرنا چاہئے۔ جناب کلیم صدیقی جمیل نے سابقہ امتحانی پرچوں اور انٹرنیٹ پر دستیاب مواد کے حوالہ سے ٹیٹ امتحان میں زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ محمد محبوب نے اردو مضمون میں 30 نشانات حاصل کرنے کے طریقہ سے واقف کروایا۔ جیانم پبلیکیشن کے سوشیل اسٹڈیز کی کتاب کے مولف مسٹر شیخ شبیر نے انگلش، سوشیل اسٹڈیز کے سوالات کو بتایا۔ ایم اے حمید نے نظامت کی اور آخر میں شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT