ٹیچرس تقررات کیلئے پبلک سرویس کمیشن کا ترمیمی اعلامیہ جاری

حیدرآباد 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ٹیچرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے ترمیمی اعلامیہ جاری کردیا۔ ہائیکورٹ کے احکام پر غیر منقسم 10 اضلاع کو بنیاد بناکر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ 30 ڈسمبر تک امیدوار درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ پہلے درخواست داخل کرنے والوں کو دوبارہ درخواست داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم انھیں غیر منقسم اضلاع کے نام تحریر کرنے 15 تا 20 ڈسمبر کی مہلت دی جارہی ہے جس سے استفادہ کرکے امیدوار اپنی درخواستوں میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہائیکورٹ کی ہدایت پر اسپیشل بی ایڈ اور ڈی ایڈ امیدواروں کو بھی درخواست داخل کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT