Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ 10 اضلاع کی بنیاد پر منعقد کرنے ہائیکورٹ کی ہدایت

ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ 10 اضلاع کی بنیاد پر منعقد کرنے ہائیکورٹ کی ہدایت

حیدرآباد 24 نومبر ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت کو آج ہائیکورٹ میں ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ ( ٹی آر ٹی ) کے سلسلہ میں جھٹکا لگا ۔ ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ٹی آر ٹی سابقہ 10 اضلاع کی بنیاد پر منعقد کرے نہ کہ نئے 31 اضلاع کی بنیاد پر ۔ حکومت کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس سلسلہ میں جاری کردہ جی او نمبر 25 میں ترمیم کرتے ہوئے نیا ٹی آر ٹی اعلامیہ 10 اضلاع کی بنیاد پر جاری کرے ۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 31 اضلاع کو بنیاد بنایا تھا ۔ اساتذہ جائیدادوں کے کچھ امیدواروں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے یہ الزام عائد کیا تھا کہ یہ اعلامیہ صدارتی احکام کے مغائر ہے ۔ چہارشنبہ کو قطعی مباحث کی سماعت کے بعد ہائیکورٹ نے آج اپنا فیصلہ سنایا ۔ریاستی محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے ایک اعلامیہ جی او نمبر 25 جاری کیا گیا تھا جس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی ۔ اس دوران ڈپٹی چیف منسٹر ( امور تعلیم ) مسٹر کڈیم سری ہری نے بتایا کہ اب حکومت تلنگانہ کی جانب سے سے ٹیچر رکروٹمنٹ ٹسٹ سابقہ 10 اضلاع کی بنیاد پر منعقد کیا جائیگا نہ کہ موجودہ 31 اضلاع کی بنیاد پر ۔ مسٹر سری ہری نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ٹی آر ٹی کے سلسلہ میں عدالتی احکام کے مطابق کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نیا اعلامیہ جاری کرینگے اور اس میں تمام تفصیلات کو پیش کیا جائے گا ۔ یہ اعلامیہ عدالتی احکام کی مطابقت میں ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT