Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس زمرہ کے ایم ایل سی امیدوار جناردھن ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل

ٹیچرس زمرہ کے ایم ایل سی امیدوار جناردھن ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل

اساتذہ تنظیموں کا جلسہ، محمد محمود علی کا خطاب، وزراء، ارکان اسمبلی و کونسل اور صدورنشین کی شرکت

شمس آباد۔5مارچ(سیاست نیوز) رکن تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کی حیثیت سے ٹیچرس زمرہ میںتلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے تائیدی امیدوار کاٹے پلی جناردھن ریڈی کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمودعلی نے کہاکہ پچھلے ساٹھ سالوں میںتعلیمی شعبہ جات میںاقلیتوں کے ساتھ جو انصافیوںکو سلسلہ جاری تھا اس کو چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے ذریعہ ختم کیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ پچھلے تین سالوں میںاقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کو جس انداز میںمراعات اور سہولتیں پیش کی گئی ہیںان کی سابق میںکوئی نظیر نہیں ملتی ۔ آج یہاں شمس آباد کے راج محل فنکشن ہال میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی اساتذہ کی تنظیموں سے ملاقات کے سلسلے میںمنعقدہ جلسہ عام سے صدارتی خطاب کے دوران جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے کاٹے پلی جناردھن ریڈی کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ پر یہ ذمہ دار ی عائد ہوجاتی ہے کہ وہ جناردھن ریڈی کو کامیاب بنانے کی جی جان سے مشقت کرتے ہوئے اقلیتوں کے تئیں چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی والہانہ محبت کے جواب میںاپنے ردعمل کا ثبوت پیش کریں۔ جلسہ کا آغاز حافظ وقاری جناب صابر پاشاہ کی قرات کلام پا ک سے ہوا جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش رائو‘ رکن قانون ساز کونسل وچیرمن وقف بورڈ الحاج محمد سلیم‘ رکن قانون سا ز کونسل محمد فرید الدین ‘ ایم ایل سی جناب محمدفاروق حسین ‘ رکن اسمبلی راجندر نگر پرکاش گوڑ‘ ڈپٹی مئیر بابا فصیح الدین‘ مختلف اداروں کے نونامز د چیرمن میرعنایت علی باقری‘ جناب یوسف زاہد‘ جناب سیداکبر حسین ‘ محترمہ شاہین افروز‘ جناب قمر الدین ریٹائرڈ انجینئر‘رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ وحید احمد ایڈوکیٹ‘ افتخار احمد ایڈوکیٹ‘ عبدالمقیت چندہ ‘ ایس اے اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سل جنرل سکریٹری کے بشمول ٹیچرس یونین قائدین جناب محمد جعفر‘ محمد فاروق‘ محمد فرید‘ محمد شکیل‘ جناب سید موسیٰ‘ محمد جعفرکے علاوہ ٹیچرس یونین اپوٹا‘ سوٹا اور ال میوہ تنظیموں کے ذمہ داران او رسربراہان نے خطاب کے ذریعہ ٹی آ رایس پارٹی کے امیدوار کاٹے پلی جنادرھن ریڈی کی بھر پور تائید وحمایت کااعلان کیا۔جناب محمدمحمودعلی نے کہاکہ شادی مبارک اسکیم سے لیکر حکومت تلنگانہ کے اقلیتی اقامتی اسکولس قائم کرنے کے فیصلے تک تمام اسکیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر غور کرنے کا اساتذہ کو مشورہ دیا۔ ریاستی وزیر ٹی ہریش رائو نے ٹیچرس کی کثیرتعداد سے خطاب کرتے ہوئے ایوان اسمبلی میںاُردو میڈیم اسکولس کا احیاء کے متعلق چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے اعلانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اُردو میڈیم اسکولس اور اس سے وابستہ اساتذہ کا تابناک مستقبل ٹی آر ایس حکومت کے نمائندوں کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔انہوں کاٹے پلی جنادرھن ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے خدمت کا موقع فراہم کرنے کی بھی ٹیچرس سے اپیل کی۔ ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہریش رائو کو انچارج بناکر کے سی آر نے کاٹے پلی جناردھن ریڈی کی کامیابی کو پہلے ہی یقینی بنادیا ہے اور اب باقی کام ٹیچرس پر عائد ہوتا ہے کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی کے تائید ی امیدوار کے حق میںاپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ جلسہ کے کامیاب انصرام میں جناب اعظم علی خرم‘ارشد علی خان‘ محمد شریف الدین‘ محمد ربانی‘ شیخ صالح ‘ خواجہ محمدعارف‘ جناب شبیر احمد‘ایم اے ذیشان‘ محمد اعجازنے کافی اہم رول ادا کیا۔ ڈپٹی مئیربابا فصیح الدین کے شکریہ پرجلسہ اختتام پذیر ہوا۔
جامع مسجد عالیہ میں شریعت انفارمیشن سرویس کی نشست
حیدرآباد 5 مارچ (راست) کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ سانچہ توپ گن فاؤنڈری میں 6 مارچ بروز پیر بعد نماز عصر 5.15 ساعت شریعت انفارمیشن سرویس کی نشست منعقد ہوگی۔ عنوان : ’’غرباء و مساکین کی مدد ۔ شریعت کی روشنی میں‘‘ ڈاکٹر محمد متین الدین قادری مخاطب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT