Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس کے تقررات کیلئے امتحان کا گائیڈنس پروگرام

ٹیچرس کے تقررات کیلئے امتحان کا گائیڈنس پروگرام

حیدرآباد ۔ 21 اکٹوبر (سیاست نیوز) ٹیچرس کی 8792 سے زائد جائیدادوں پر تقررات کیلئے ٹی ایس پی ایس سی کے ڈی ایس سی امتحانات ہونے والے ہیں۔ ڈی ایڈ، بی ایڈ امیدوار کیلئے ٹی آر ٹی ٹیچر ریکروٹمنٹ ٹسٹ ہوگا۔ اس کیلئے فارمس 30 اکٹوبر تا 30 نومبر داخل کئے جائیں گے اور امتحان فروری 2018ء میں متوقع ہے۔ اس کیلئے جنرل نالج، تدریسی رجحان، تلنگانہ کی معلومات پر ایک گائیڈنس پروگرام اتوار 22 اکٹوبر کو 11 بجے صبح محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار کو تازہ احکامات کی روشنی میں معلومات فراہم کی جائے گی۔

 

TOPPOPULARRECENT