Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹیچرس کے تقررات کیلئے حکومت آندھرا پردیش کے شیڈول کا اعلان

ٹیچرس کے تقررات کیلئے حکومت آندھرا پردیش کے شیڈول کا اعلان

آج اعلامیہ کی اجرائی ، وزیر جی سرینواس راؤ کا بیان

آج اعلامیہ کی اجرائی ، وزیر جی سرینواس راؤ کا بیان
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : حکومت آندھرا پردیش نے ریاست میں 9000 سے زائد ٹیچرس کے تقررات کے لیے آج شیڈول کا اعلان کیا ۔ ریاست کے ایچ آر ڈی وزیر جی سرینواس راؤ نے آج کہا کہ ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی ( ڈی ایس سی ) کے تحت ٹیچرس کے رکروٹمنٹ کے لیے اعلامیہ کل جاری کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رکروٹمنٹ اسکول اسسٹنٹس کے 1,849 پوسٹس ، لینگویج پنڈت کے 812 پوسٹس ، 156 فزیکل ایجوکیشن ٹیچرس ( پی ای ٹی ) اور سکنڈری گریڈ ٹیچرس ( ایس جی ٹی ) کے 244 پوسٹس کے لیے کیا جائے گا ۔ پوسٹس کی جملہ تعداد 9,061 ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس کے لیے درخواستیں 2 دسمبر تا 16 جنوری 2015 قبول کی جائیں گی اور رکروٹمنٹ ٹسٹس 9 تا 11 مئی منعقد کئے جائیں گے اور نتائج کا اعلان 28 جون کو کیا جائے گا اور منتخب ہونے والے امیدوار امکان ہے کہ آئندہ تعلیمی سال تک ڈیوٹی سے رجوع ہوں گے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیچرس کا رکروٹمنٹ تلگو دیشم پارٹی کے انتخابی وعدہ کو پورا کرنا ہے اگرچیکہ اس میں تقریبا دو ماہ کی تاخیر ہوئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT