Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹیچر کو دھوکہ ، نائجرین باشندہ گرفتار

ٹیچر کو دھوکہ ، نائجرین باشندہ گرفتار

حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) شہر کی ایک اسکول ٹیچر کو دھوکہ دینے کے الزام میں سائبر کرائم پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک نائجریائی باشندہ اور ایک بمبئی سے تعلق رکھنے والا شخص شامل ہے ۔ انسپکٹر سائبرآباد سائبر کرام محمد ریاض الدین نے بتایا کہ 36 سالہ بلال خان احمد خان دیشمکھ ساکن ممبئی کو گرفتار کرلیا ۔ جنہوں نے گچی باؤل

حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) شہر کی ایک اسکول ٹیچر کو دھوکہ دینے کے الزام میں سائبر کرائم پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن میں ایک نائجریائی باشندہ اور ایک بمبئی سے تعلق رکھنے والا شخص شامل ہے ۔ انسپکٹر سائبرآباد سائبر کرام محمد ریاض الدین نے بتایا کہ 36 سالہ بلال خان احمد خان دیشمکھ ساکن ممبئی کو گرفتار کرلیا ۔ جنہوں نے گچی باؤلی سے تعلق رکھنے والی ایک اسکول ٹیچر جو انٹرنیشنل اسکول میں برسر خدمت ہے کو اپنی جعلسازی کا شکار بناکر 18.11 لاکھ روپئے کا دھوکہ دیا تھا ۔ انہوں نے سازش تیار کرتے ہوئے شادی کے پیغام کے ساتھ 1.4 لاکھ جی پی باؤنڈ کے انعام کی پیشکش کی تھی ۔ انہوں نے اس خاتون ٹیچر سے چار مرتبہ مختلف موقعوں پر اس رقم کو اپنے کھاتوں میں منتقل کروایا تھا اور ان میں تین بینک کھاتے مہاراشٹرا کے پائے جاتے ہیں ۔ دھوکہ دہی کا شکار خاتون ٹیچر کی پہچان فیس بک کے ذریعہ مسٹر کیولن ویسائن سے دوستی سال 2015 مارچ میں ہوئی اور اس خاتون ٹیچر نے اس شخص کو جس نے خود کو فیس بک پر جیالوجسٹ ظاہر کیا تھا ۔ خاتون ٹیچر کیلئے شادی کا پیغام پروانہ کیا اور اس خاتون نے ہندوستان آنے کی پیشکش کی تھی ۔ جس کے بعد سازش پر عمل کیا گیا ۔ سائبر کرائم پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرلیا اور مزید گرفتاریوں کیلئے کوششوں کا آغاز کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT