Wednesday , December 12 2018

ٹیکساس میں ’مسلم طوفان‘ ۔ گوروں کی نفرت اور نسل پرستی پر مسلمانوں کا ردعمل

واشنگٹن ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں رواں ہفتے کے دوران آنے والے طوفان کو امریکی شہریوں نے ’مسلم طوفان‘ کا نام دے دیا۔ بظاہر اس طوفان کو یہ نام اس کے زور اور شدت کی بنیاد پر دیا گیا ہے، لیکن امریکہ میں رہنے والے مسلمان بالعموم اور ٹیکساس میں رہنے والے مسلمان بالخصوص اسے مسلمانوں کے خلاف تعصب کا اظہار سمجھتے ہیں

واشنگٹن ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس میں رواں ہفتے کے دوران آنے والے طوفان کو امریکی شہریوں نے ’مسلم طوفان‘ کا نام دے دیا۔ بظاہر اس طوفان کو یہ نام اس کے زور اور شدت کی بنیاد پر دیا گیا ہے، لیکن امریکہ میں رہنے والے مسلمان بالعموم اور ٹیکساس میں رہنے والے مسلمان بالخصوص اسے مسلمانوں کے خلاف تعصب کا اظہار سمجھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عربی زبان میں ’حبوب‘ کی اصطلاح آندھی اور طوفان کیلئے استعمال کی جاتی ہے لیکن ’حا بوب‘ کی اصطلاح غیرمعمولی ناراضی کیلئے عرب دشمن اور مسلم دشمن تبصروں میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ کہا گیا کہ ’مسلم طوفان‘ لباک کے شہر کی طرف رخ کر رہا ہے جو چہارشنبہ کو ٹیکساس کو متاثر کر رہا تھا۔ امریکہ میں مقیم عبیداللہ کا کہنا ہے کہ حبوب کا شور و غوغا اس مشین کی پیداوار ہے جو غیر ملکیوں سے تعصب کی بنیاد پر چلتی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ عجیب اور خوفناک گرد و غبار ایسے لوگ ہیں۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ یہ حبوب نہیں امریکہ ہے، اس پر فخر کیجیے اور اس طرح کے ناراضی والے الفاظ اور نسل پرستانہ خیالات کے بعد اپنے اوپر فخر کیجیے۔ عبیداللہ نے فیس بک پر چند تبصروں کو پڑھتے ہوئے کہا ہے، ’’جب مسلمانوں کے ذخیرہ الفاظ اور تراکیب کو استعمال کیا جاتا ہے تو میں جارحیت محسوس کرتا ہوں، اس لئے ان سے کہتا ہوں کہ انہیں گرد و غبار سے بھرا طوفان کہنے سے باز آ جاؤ۔ عبیداللہ کا مزید کہنا ہے ٹیکساس میں محکمہ موسمیات کا اسٹیشن ہیڈ جان رابنسن اس طوفان کو حبوب کہنا چاہتا ہے، اسے وہاں چلے جانے دیجیے جہاں ریت کے ایسے طوفان کو حبوب کہا جاتا ہے۔ واضح رہے یہ لفظ حبوب سوڈان میں برے موسم کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، جسے امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔ ایک امریکی ویب سائٹ نے اس بارے میں لکھا ہے کہ مسلم دہشت گرد حبوب پر ٹیکساس میں افراتفری ہے جب اس اصطلاح پر غصہ ظاہر ہوا تو جوابی طور پر نسل پرستی کے ریمارکس آئے۔ ایسے ہی ریمارکس میں کہا گیا : ’’آپ اپنے نسل پرستانہ تبصرے کا احساس رکھتے ہیں جو کہ پورے لباک کی عزت میں کمی کا باعث ہیں‘‘۔ مزید لکھا ہے، ’’آپ لوگ حقیقتاً غیر روا دار اور نسل پرست ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT