Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ٹیکساس کی تباہ کن طوفان ہاروی کا خطرہ

ٹیکساس کی تباہ کن طوفان ہاروی کا خطرہ

ہوسٹن ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کے لاکھوں عوام کو ایک ہلاکت خیز طوفان ’ہاروی‘ کا سامنا ہے جو خطرناک انداز میں اس جانب پیشقدمی کررہا ہے، جس کے اثر سے ہونے والی موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے بھاری نقصانات کے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں۔ موسمی پیش قیاسی کرنے والے ماہرین کے مطابق ’ہاروی‘ ٹیکساس مئی سے ٹکرانے والا 9 سال کے دوران پہلا خطرناک طوفان ہوگا جس کے اثر سے تین فٹ بارش ہوگی اور اس دوران 125 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ ہوسٹن میں قومی موسمیاتی خدمات کے ادارہ نے کہا کہ جان لیوا طوفان ’ہاروی‘ 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے جو طوفان کے دوسرے زمرہ میں ہے لیکن آئندہ 36 گھنٹوں میں 115 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹیکساس کے ساحل سے ٹکراتے وقت کسی قدر کمزور ہوجائے گا۔ اس نوعیت کے طوفان کو تیسرے زمرہ میں شمار کیا جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ میں کہا کہ یہ طوفان خطرناک انداز میں ٹیکساس کے ساحل کی سمت پیشقدمی کررہا ہے جہاں وہ چند دن تباہی مچانے کے بعد لوسیانا کی سمت آگے بڑھ جائے گا۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ربوٹ نے عوام پر زور دیا کہ وہ محکمہ موسمیات کی وارننگ پر سنجیدگی سے توجہ دیتے ہوئے ممکنہ احتیاط کریںاور یہ نہ سمجھیں کہ اس طوفان سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT