Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / ٹیکساس کے وال مارٹ اسٹور میں ایک شخص کی فائرنگ

ٹیکساس کے وال مارٹ اسٹور میں ایک شخص کی فائرنگ

امریلو ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی شہر ٹیکساس کے امریلو میں واقع وال مارٹ اسٹور کے اندر گولی چلانے کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو گولی ماردی اور وہ ہلاک ہوگیا ۔ امریلو پولیس ڈپارٹمنٹ نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وال مارٹ اسٹور میں جنہیں یرغمال بنالیا گیا تھا وہ محفوظ ہیں ۔ پولیس نے اس واقعہ کو کام کے مقام پر تشدد قرار دیا ہے ۔ فوری طور پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی لیکن پولیس نے مقامی افراد سے کہا ہے کہ وہ اس علاقہ میں ناجائیں ۔ پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص کے اسٹور میں گھس آنے اور کئی افراد کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کی گئی ۔ پولیس اسٹور میں داخل ہوگئی اور دیکھا کہ وہاں اس وقت گولی نہیں چلائی جارہی تھی ۔ ایمرجنسی عہدیداروں نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گولی چلانے کا واقعہ پیش آیا تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع فراہم نہیں کی ۔ حکام نے بتایا کہ ٹیکساس کے امریلو میں پیش آئے اس واقعہ کے محرکات کیا تھے ۔ تاہم احتیاطی اقدام کے طور پر قریبی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے ۔ یہاں تک کہ انٹراسٹیٹ 27 ریمپ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT