Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / ٹیکساس کے ہاسپٹل میں سینئر بش ہنوز زیرعلاج

ٹیکساس کے ہاسپٹل میں سینئر بش ہنوز زیرعلاج

واشنگٹن ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے ٹیکساس کے ایک ہاسپٹل سے امریکی عوام اور اپنے رشتہ داروں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے انہیں ہوسٹن میٹھوڈسٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں انہوں نے آج دوسری رات گذاری۔ دریں اثناء بش کے ترجمان جم میگ گرا نے بتایا کہ 90 سالہ قائد کو صرف م

واشنگٹن ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے ٹیکساس کے ایک ہاسپٹل سے امریکی عوام اور اپنے رشتہ داروں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے انہیں ہوسٹن میٹھوڈسٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں انہوں نے آج دوسری رات گذاری۔ دریں اثناء بش کے ترجمان جم میگ گرا نے بتایا کہ 90 سالہ قائد کو صرف مشاہدہ کیلئے ہاسپٹل میں روکا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بش نے آج پرسکون طور پر دن گذارا اور ان کے جسم کے تمام اعضاء برابر کام کررہے تھے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ امریکہ کے 41 ویں صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سینئر بش اس وقت باحیات سابق صدور میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ ہیں۔ وہ آج کل نحیف و لاغر ہوگئے ہیں اور چلنے پھرنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے وہیل چیئر کا استعمال کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT