Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیکس دھوکہ دہی، میسی اور ان کے والد کیخلاف مقدمہ

ٹیکس دھوکہ دہی، میسی اور ان کے والد کیخلاف مقدمہ

بارسیلونا۔9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائن اور بارسیلونا کے اسٹار فٹبال کھلاڑی لیونل میسی اور ان کے والد جارج کے خلاف ٹیکس دھوکہ دہی کے تین الزامات وضع کئے گئے ہیں جن کے ثابت ہونے پر انہیں سزائے قید بھی ہوسکتی ہے۔ اسپین کی ایک عدالت نے اس اطلاع کی توثیق کی ہے۔ انچارج جج نے صرف جارج کے خلاف مقدمہ چلاتے ہوئے فٹبال کھلاڑی کو مستثنیٰ رکھنے سے متعلق سرکاری وکیل کی درخواست کو مسترد کردیا۔ باپ بیٹے پر الزام ہے کہ ان دونوں نے 2013 ء میں 4.16 ملین یورو کی ٹیکس دھوکہ دہی کی تھی۔ یہ رقم 2007 ء اور 2009 ء کے دوران بیلیز اور یورو کوائے میں فرضی کمپنیوں کے قیام کے ذریعہ میسی کی تصاویر کے حقوق سے متعلق ظاہر کی گئی تھی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے الزام عائد کیا ہے کہ میسی اور ان کے والد نے اسپین میں اسپانسرس سے موصول ہونے والی رقم کو پوشیدہ رکھنے کے لئے ان کمپنیوں سے تصویری حقوق کے طور پر رقم کی وصولی کا بہانہ بنایا تھا۔ میسی کے رہائشی ٹائون ویلانووا ایلاگیلزو کی عدالت میں یہ مقدمہ چلایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT