Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / ٹیکس دہندگان کی تعداد دوگنی ہوگئی : ارون جیٹلی

ٹیکس دہندگان کی تعداد دوگنی ہوگئی : ارون جیٹلی

نئی دہلی ۔ 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ملک میں راست ٹیکس دہندگان کی تعداد موجودہ حکومت کے دوران دوگنی ہوگئی ہے ۔اب یہ تعداد 7.6 کروڑ ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس ڈھانچہ کو واجبی بنایا گیا ہے ۔ ٹیکس کی شرحوں میں کمی کی گئی ہے اور کالے دھن کے خلاف اقدامات کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔

فراکا اکسپریس حادثہ ‘ مزید دو اموات
لکھنو 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نئی دہلی جانے والی فراکا اکسپریس کو کل پیش آئے حادثہ میں آج مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی کیونکہ دو زخمی افراد لکھنو میں علاج کے دوران چل بسے ہیں۔ نیو فراکا ایکسپریس کی پانچ بوگیاں اور انجن کل رائے بریلی کے قریب پٹریوں سے اتر گیا تھا ۔ اس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 9 شدید زخمی ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT