Monday , May 21 2018
Home / دنیا / ٹیکس چوری : روسی رکن پارلیمان سلیمان کریموف حراست میں

ٹیکس چوری : روسی رکن پارلیمان سلیمان کریموف حراست میں

نائس (فرانس)،22نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس پولیس نے ٹیکس چوری کے ایک معاملہ میں روس کے صنعت کار اور رکن پارلیمان سلیمان کریموف کو یہاں ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا۔فرانس پولیس کے حکام نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس فریب دہی کے معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے انہیں حراست میں رکھا گیا ہے ۔ معروف ’’فوربس میگز ین‘‘ نے کریموف کو 21ویں صدی میں روس کا سب سے امیر کاروباری کا درجہ دیا ہے جس کی آمدنی 6.3ارب ڈالر ہے ۔ذرائع نے کہا کہ کریموف پر شیل کمپنیوں کے ذریعہ کئی عالیشان مکانات کی خرید میں ہیراپھیری کا الزام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT