Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیکس چوری کے الزامات کی تردید

ٹیکس چوری کے الزامات کی تردید

عدالت میں میسی کا جواب داخل ، دستاویزات سے لاعلمی
بارسلونا۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے بارسلونا فٹبال کلب کے شہرہ آفاق کھلاڑی لیونیل میسی نے اپنے خلاف ٹیکس چوری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مالی معاملات میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ عدالت میں ایک بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ فٹبال کھیلتے ہیں اور کچھ نہیں جانتے۔ کالے سوٹ میں ملبوس اپنے والد کے ہمراہ انھوں نے چار گھنٹے تک عدالت میں اپنے خلاف پیش کئے جانے والے شواہد کا خاموشی سے مشاہدہ کرتے رہے۔ اسپین کے حکام نے میسی اور ان کے والد پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ’ایمج رائٹس‘ سے ہونے والی آمدنی کو بیلیز اور یوروگوائے میں ٹیکس چھپانے کے لئے آف شور کمپنی میں جمع کیے۔میسی نے عدالت کے سامنے یہ موقف اختیار کیا کہ انھوں نے بغیر پڑھے تمام دستاویزات پر دستخط کیے کیونکہ انھیں اپنے والد اور مالی معاملات دیکھنے والے مشیروں پر مکمل بھروسہ تھا۔ میسی نے پندرہ منٹ جاری رہنے والے اپنے بیان میں جج کو بتایا کہ انھیں کسی غلط چیز کے بارے میں بالکل شبہہ تک نہیں جب ان کے والد نے انھیں دستاویزات دستخط کرنے کے لئے کہا۔ ان کے والد جارج میسی نے بھی الزامات کی تردید کی ہے۔ اس مقدمے کا اگلے ہفتے فیصلہ سنایا جانے کا امکان ہے۔ میسی اور ان کے والد جارج میسی پر الزام ہے کہ انھوں نے لیونل میسی کی تصاویر کے حقوق سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے ہسپانوی حکام کو 2007 ء سے 2009 ء کے درمیان ٹیکس کی مد میں 45 لاکھ امریکی ڈالر ادا نہیں کیے۔ حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ان دونوں نے امیج رائٹس سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کے لیے بیلیز اور یوروگوئے میں رجسٹرڈ کمپنیاں استعمال کیں۔

TOPPOPULARRECENT