Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کی ڈیوٹی: جیٹلی

ٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کی ڈیوٹی: جیٹلی

ممبئی ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : وزیر فینانس ارون جیٹلی نے ٹیکس کی ادائیگی کو ’ حب الوطنی کی ڈیوٹی ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی اسٹیج پر قائدانہ رول ادا کرنے کی خواہش اگر پوری کرنی ہو تو پھر ہم ایسی جگہ کے متحمل نہیں ہوسکتے جہاں سایہ فگن معیشت حقیقی معیشت سے بڑی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی معیشت کے حامل نہیں ہوسکتے جہاں حقیقی معیشت پر سایہ فگن معیشت حاوی ہو ۔ انہوں نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کا تذکرہ کیے بغیر جس کی وجہ سے معاشی ترقی کی رفتار سست ہوگئی ہے کہا کہ صاف ستھری معیشت کا عمل اب شروع ہوچکا ہے ۔ جس کا مقصد ایک ترقی یافتہ معیشت اور ساری دنیا کی بڑی معیشتوں میں تیزی سے بڑھنے والی معیشت میں تبدیل کرنا ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیکس اصلاحات جیسے جی ایس ٹی کی وجہ سے آوازیں اور شکایات ہوں گی لیکن ٹیکس کی ادائیگی انتہائی ضروری ہے ۔ ٹیکس کی ادائیگی ہر شہری کی بنیادی ڈیوٹی ہے ۔ یہ حب الوطنی کی ڈیوٹی ہے ۔ جب کہ اس نظام سے باہر رہنے کی بجائے اس کا حصہ بنیں ۔ اس پر عمل آوری سے ہی وسیع تر اور طویل مدتی اثرات ظاہر ہوں گے ۔ انہوں نے مختلف گوشوں سے تنقیدوں کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ملک میں ٹیکس شرحیں دنیا بھر میں سب سے کم ہیں اور کہا کہ اس سے ٹیکس سسٹم کو وسعت دینے میں مدد ملے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT