Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نیمر کے اثاثے منجمد

ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نیمر کے اثاثے منجمد

ساؤ پاؤلو ۔16 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) برازیلی حکام نے نیشنل  فٹبال ٹیم کے کھلاڑی  اور ہسپانوی کلب بارسلونا کے لئے کھیلنے والے فٹبالر نیمار کے تقریباً پانچ کروڑ ڈالرس مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان اثاثوں میں ایک لگژری کشتی، ایک طیارہ اور کئی عمارتیں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق فٹبالر نیمر نے ٹیکس بچانے کے لیے کئی فرضی کمپنیوں کا استعمال کیا۔ ساؤ پاؤلو کی وفاقی عدالت نے اثاثوں کے انجماد کے فیصلے کے خلاف نیمر کی جانب سے دائر کی گئی اپیل مسترد کر دی تھی۔ جبکہ حکام نے اثاثے منجمد کرنے کے لئے وارنٹس بھی جاری کر دیے۔ نیمر اور ان کے اہلِ خانہ پر تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالرس کے مساوی ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہوا تھا۔ واضح رہے کہ نیمر کے خلاف ٹیکس بچانے اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت اسپین میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔ جبکہ دوسری جانب نیمر اور ان کے اہلِ خانہ کا الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی دھوکہ دہی نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT