Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹیکس کی یکسوئی کیلئے جی ایچ ایم سی کا پی ٹی ڈی پروگرام

ٹیکس کی یکسوئی کیلئے جی ایچ ایم سی کا پی ٹی ڈی پروگرام

حیدرآباد ۔ 3 جنوری (سیاست نیوز) سومیش کمار، کمشنر و اسپیشل آفیسر جی ایچ ایم سی نے آج مطلع کیا کہ جی ایچ ایم سی 4 جنوری کو پراپرٹی ٹیکس پریشکرم (پی ٹی پی) منعقد کررہا ہے۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی کے تمام جائیداد ٹیکس ادا کنندوں سے اپیل کی ہیکہ زیرالتواء میوٹیشن فیس ، قانونی معاملات، ریویژن پٹیشنس، جائیدادوں کے نئے اسسمنٹ اور دیگر کوئی ٹیکس سے متعلق معاملات پر مشتمل ہو تو وہ متعلقہ سرکلس پر شکایتوں کے ساتھ تشریف لائیں۔ کمشنر و اسپیشل آفیسر نے یقین دلایا کہ شکایتوں کو برسرموقع یا جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ سومیش کمار نے تمام ٹیکس دہندوں سے اپیل کی ہیکہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے جائیداد ٹیکس پریشکرم پروگرام میں جائیداد ٹیکس سے متعلق ان کی شکایات کی یکسوئی کرلیں۔ یہ پروگرام 4 جنوری کو 9.30 بجے دن تا ایک بجے دوپہر تمام سرکل آفسیس میں منعقد کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT