Sunday , July 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹیکنیکل کورسیس میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع

ٹیکنیکل کورسیس میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع

مدہول میں مفت کتابوں کی تقسیم، پرنسپل سائی ناتھ کا خطاب
مدہول /13 اپریل (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)آج ضلع پر یشد ہائی اسکول مدہول میں وینکٹ رمنا چیر ٹیبل ٹرسٹ کی جا نب سے پالی ٹیکنک کے طلبا وطالبات کو مفت کتابیں و مٹیرل کی تقسیم عمل میں آئی اس موقع پر بات کر تے ہوئے سائی ناتھ پر نسپال رابندرا ہائی اسکول نے کہاکہ وینکٹ رمنا چیر ٹیبل ٹرسٹ کی جا نب سے جو پا لی ٹیکنک طلباء کو جو مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اس سے استفادہ حاصل کر تے ہوئے طلباء اپنا مستقبل روشن کر سکتے ہیں بشرطیکہ جستجو کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی طلباء وطالبات پا لی ٹیکنک امتحانات میں اچھے نشانات کے ساتھ کا میا ب ہو نگے ان کو فی کس ایک ہزارروپئے کا انعام ان کی جا نب سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکنکل کورسیس میں طلباء کو کا میابی پر زیادہ سے زیادہ روز گار کے مواقع ہے اس لئے ضرور طلباء محنت سے کا میا بی حاصل کریں اس کے بعد صدارتی خطاب کر تے ہوئے شفیع اللہ خان صدر مدہول پر یس کلب نے کہاکہ وینکٹ رمنا چیر ٹیبل ٹرسٹ کی جا نب سے بہت سارے ترقیاتی کا م اور تعلیمی میدان میں طلباء کو سہولیات کی فراہمی کے کا م کئے جارہے ہیں آج پالی ٹیکنک طلباء کو مفت مٹیرل تقسیم کیا گیا اس سے قبل جا ب میلہ رکھا گیا اور بہت سارے شوشل ورکرس کر کے عوام خدمت کر نا ہی اس ٹرسٹ کا مقصد ہے اسی مقصد کے تحت جو مد ہول میں کا م انجام دئے جارہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں بہت جلد حلقہ اسمبلی مدہول میں بھی ایک پا لی ٹیکنک کالج قائم ہوگا جس سے بھی طلباء استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے وینکٹ رمنا چیرٹیبل ٹرسٹ کے کا موں کی ستائش کی طلباء کو اس سے مستفید ہو تے ہوئے تعلیمی میدان میں کا میا بی حاصل کر نے کا مشورہ دیا اور سائی ناتھ پر نسپل اور مدہول پر یس کلب صدر شفیع اللہ خان کے ہاتھوں طلباء میں مٹیریل کی تقسیم عمل میں آئی اسموقع پر اشوک ٹرسٹ ممبر ، روی سر ، پردیپ کوآرڈینیٹر کے علاوہ کثیر تعداد میں طلباء وطالبات موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT