Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ٹیک آف سے عین قبل معاون پائلٹ فوت، پرواز منسوخ

ٹیک آف سے عین قبل معاون پائلٹ فوت، پرواز منسوخ

بنکاک ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا جانے والی ایک فلائیٹ کے معاون پائلٹ کے قلب پر اس وقت حملہ ہوا جب تھائی لینڈ سے ٹیک آف کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔ پرواز کو فوری طور پر منسوخ کردیا گیا۔ تھائی لینڈ کے جزیرہ پھوکیٹ سے 186 مسافرین طیارہ میں سوار ہوچکے تھے تاہم فضاء میں اگر یہ واقعہ رونما ہوتا تو حالات پیچیدہ ہوسکتے تھے۔ بنکاک پوسٹ کے مطابق 41 سالہ جنوبی کوریا کی معاون پائلٹ لیم ہیون سو کے قلب پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ ٹیک آف کرنے کی تیاریاں کررہے تھے۔ انہیں فوری ہاسپٹل لیجایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قرار دیا۔ تمام مسافرین کو قریب میں واقع ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا اور بعدازاں دوسرے طیارہ کے ذریعہ ان کی روانگی عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT