Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آئی ایس ایس کے ووکیشنل کورسیس کا آغاز

ٹی آئی ایس ایس کے ووکیشنل کورسیس کا آغاز

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( ایجنسیز ) : ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل سائنس ( ٹی آئی ایس ایس) نے ووکیشنل کورس پر مبنی اسکول آف ووکیشنل ایجوکیشن کے آغاز کا اعلان کیا ۔ ٹی آئی ایس ایس اور ایس وی ای کی جانب سے طلبہ کو روایتی تعلیم سے قطع نظر روزگار پر مبنی خصوصی ووکیشنل کورس پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ ان کورس کو ملک بھر میں آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( ایجنسیز ) : ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل سائنس ( ٹی آئی ایس ایس) نے ووکیشنل کورس پر مبنی اسکول آف ووکیشنل ایجوکیشن کے آغاز کا اعلان کیا ۔ ٹی آئی ایس ایس اور ایس وی ای کی جانب سے طلبہ کو روایتی تعلیم سے قطع نظر روزگار پر مبنی خصوصی ووکیشنل کورس پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ ان کورس کو ملک بھر میں آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن ( اے آئی سی ٹی ای ) وزارت ایچ آر ڈی کے تحت منعقد کیا جائے گا ۔ دو کورس بیچلر آف ووکیشنل ایجوکیشن ( بی ووک ) اور مختصر مدتی مہارتی کورس کا آغاز کیا گیا ہے ۔ دونوں کورس میں نوجوانوں کو وسیع تر تعلیمی طریقہ کار سے قطعی نظر ووکیشنل کورس کو حاصل کرنے میں سہولت حاصل ہوگی ۔ بتایا گیا کہ مختصر مدتی کورس کی شعبہ جات جیسے آٹو موٹیو ، سفر و سیاحت ، رٹیل ، فارماسیوٹیکل ، میڈیا ، سیر و تفریح ، تعمیر ، ایچ آر سیلس ، صحت نگہداشت ، صنعت ، تحفظ ، صنعتی اوزاروں کی تیاری ، ڈیلاسیس ٹکنالوجی ، پرنٹنگ ٹکنالوجی اور لاجسٹکس شعبہ جات میں زائد طلب ہے ۔ اس موقع پر منعقد تقریب سے ڈائرکٹر ٹی آئی ایس ایس پروفیسر ایس پرسورامن نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ کا نظریہ یہ ہے کہ طلبہ کو ایک صحت مند معاشرہ کے متعلق معلومات پہنچاتے ہوئے ترقی دینا مقصد ہے ۔ ڈپٹی ڈائرکٹر ٹی آئی ایس ایس نیلادابر نے کہا کہ ووکیشنل کورس کا بے روزگار نوجوانوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے مقصد سے آغاز کیا گیا ہے ۔ جب کہ ذرائع آمدنی کو مد نظر رکھ کر بھی اس کا آغاز کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT