Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آرایس،سنگارینی کالریز مزدوروں یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی:ٹی ناگیشور راو

ٹی آرایس،سنگارینی کالریز مزدوروں یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی:ٹی ناگیشور راو

حیدرآباد 23ستمبر (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیر عمارات وشوارع ٹی ناگیشور راو نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ حکمران جماعت ٹی آرایس،سنگارینی کالریز کوئلہ کی کانوں کے مزدوروں کی یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے شروع کردہفلاحی اسکیمات اور ترقیاتی کاموں کے سبب ان انتخابات میں کامیابی حاصل ہوگی۔انہوں نے ان انتخابات میں دیگر تمام جماعتوں کے اتحاد کو ناپاک گٹھ جوڑ قراردیا۔انہوں نے ان کانوں میں کام کرنے والے افراد کے بچوں کو وراثت کی ملازمت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اس کی مخا لفت میں عدالت میں عرضی داخل کی ہے ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ٹی آر ایس حکومت جلد از جلد اس مسئلہ کو حل کرلے گی۔

TOPPOPULARRECENT