Tuesday , December 11 2018

ٹی آرایس کی 103 نشستوں پر کامیابی کا امکان : کے سی آر

حیدرآباد۔ 25 نومبر (این ایس ایس) نگران کار چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج اعلان کیا کہ ایک حالیہ سروے کے مطابق اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس 103 تا 106 نشستوں پر کامیاب ہوگی۔ انہوں نے تانڈور، پرگی، نارائن پیٹ اور دیور کدرا کے کئی حلقوں کا انتخابی دورہ کیا اور ریالیوں سے خطاب کے دوران کانگریس کے زیرقیادت اپوزیشن جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام سے کہا کہ ان اپوزیشن جماعتوں کی غلط بیانی کا شکار نہ بنیں بلکہ رائے دہی سے قبل دو مرتبہ سوچیں اور ٹی آر ایس کے حق میں ووٹ دیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس اپنے کئی وعدے پورے کرچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT