Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس ، بی جے پی کے ساتھ !

ٹی آر ایس ، بی جے پی کے ساتھ !

نلگنڈہ میں بھوپال ریڈی کے رویہ پر مسلمانوں میں تشویش
نلگنڈہ ۔ /6 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نلگنڈہ کی مشہور و معروف درگاہ حضرت سید شاہ لطیف اللہ قادری کی موقوعہ اراضی میں سے پہاڑ کے پیچھے حصہ میں واقعہ شیوالم مندر کو پختہ راستہ فراہم کرنے کے لئے مندر کمیٹی اور بی جے پی قائدین نے ایک روزہ احتجاج کلاک ٹاور سنٹرپر منعقد کیا جس میں حلقہ اسمبلی انچارج ٹی آر ایس پارٹی کنچرلا بھوپال ریڈی بھی احتجاجی کیمپ پہونچکر راستہ دینے کیلئے کئے جانے والے احتجاج میں شریک ہوگئے ۔ واضح رہے کہ درگاہ حضرت شاہ لطیف اللہ قادریؒ کی جملہ 530 ایکر اراضی ہے جس میں پہاڑی علاقہ بھی شامل ہے ۔ درگاہ کے پہاڑ کے پیچھے ایک چھوٹی مندر ہے جس کو جانے کیلئے متونی گنٹہ کے یہاں سے پرانا راستہ ہے لیکن مندر انتظامیہ اور چند عناصر اوقافی اراضی میں سے راستہ دینے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن مسلمانوں ، متولیاں درگاہ نے اس کی اجازت نہیں دی ۔ عہدیداراوں نے بھی مفاہمت کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی لیکن اچانک کمیٹی نے بھوک ہڑتال کیا اور راستہ کا مطالبہ کیا جس میں ٹی آر ایس قائد کی شرکت سے مسلمانوں میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔

محبوب نگر میں سڑک حادثہ ، دو افراد ہلاک
محبوب نگر ۔ /6 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیشنل ہائی وے 44 پر واقع موسٰی پیٹ منڈل میں دلخراش سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق موسیٰ پیٹ نیشنل ہائی وے پر کھڑی ہوئی لاری کو بولیرو گاڑی نے پوری تیز رفتاری کے ساتھ پیچھے سے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں 2 افراد مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام میڈارم جائیداد میں شریک ہوکر واپس ہورہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ مہلوکین ونپرتی کے کوتہ کوٹہ منڈل کے کنی مٹا دیہات کے ساکن ہیں ۔ زخمیوں کو سرکاری دواخانہ محبوبنگر منتقل کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT