Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس ، تلنگانہ کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کررہی ہے

ٹی آر ایس ، تلنگانہ کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کررہی ہے

اسمبلی میں کئی مسائل اٹھانے کا عزم ، صدر تلنگانہ بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ بی جے پی نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے ذاتی سیاسی ایجنڈہ کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کو تباہی کے دہانے پر لیجاتے ہوئے غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ تاہم ٹی آر ایس کے زیر قیادت تلنگانہ حکومت کی ان کوششوں کو اسمبلی بجٹ سیشن کے دوران بے نقاب کرتے ہوئے روک لگانے کے اقدامات کرے گی ۔ صدر بی جے پی تلنگانہ ڈاکٹر کے لکشمن نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ اظہار کیا اور بتایا کہ 10 مارچ سے شروع ہونے والے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ سیشن میں درج فہرست اقوام و قبائل کے لیے سب پلان پر عمل آوری کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقات کے لیے زیادہ سے زیادہ رقومات مختص کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات کے موقعہ پر عوام سے کیے ہوئے وعدوں اور دئیے گئے تیقنات کو فراموش کر کے تلنگانہ حکومت ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے ٹی آر ایس حکومت کو ہدف ملامت بناتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے دستور کے مغائر مذہبی بنیاد پر تحفظات فراہم کرنے کی کوششوں کو روکنے کے بہر صورت اقدامات کرے گی ۔ جب کہ مذہبی بنیادوں پر اقلیتوں کو تحفظات فراہم کرنے کی تلنگانہ حکومت کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ صدر تلنگانہ بی جے پی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ مرکز سے حاصل ہونے والے رقومات کو کسی اور مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے ۔ جس کے نتیجہ میں کوئی ایک فلاح و بہبودی اسکیم کی  موثر عمل آوری نہیں ہورہی ہے ۔۔

 

وی راجنا سی آئی آئی تلنگانہ کے نئے چیرمین منتخب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیرمین سی آئی آئی تلنگانہ برائے سال 2017-18 کے لیے مسٹر وی راجنا وائس پریسیڈنٹ اینڈ ریجنل ہیڈ گلوبل ہیڈ ٹکنالوجی بزنس یونٹ ٹاٹا کنسلٹنسی سرویس کا انتخاب عمل میں آیا ۔ کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی ) نے ان کا انتخاب کیا ہے ۔ وی راجنا اے پی آن لائن ، ٹی ایس آن لائن اور ایم پی آن لائن کے علاوہ ٹی سی ایس اور حکومت تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش جائنٹ وینچر کے ڈائرکٹر بھی ہیں ۔ راجنا ہی ایسے واحد شخص ہیں جنہوں نے سی ایم ایم آئی اینڈ پی سی ایم ایم لیول 5 آئی ایس او ، بی ایس 7799 اور بی ایس 15000 پر کوالیٹی کی بنیاد پر چین کی کمپنی سے سرٹیفیکٹس حاصل کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT