Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی

ٹی آر ایس اقلیتوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی

سنگاریڈی 16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امیدوار ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر کی انتخابی مہم کا سلسلہ سنگاریڈی اور سداسیوپیٹ میں زور و شور سے جاری ہے ۔ سنگاریڈی کے مختلف محلہ جات میں عوام سے راست رجوع ہوکر ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ایک ناریل فروخت کرنے والے نوجوان سے ملاقات کرتے ہوئے بھی اپنے حق میں ووٹ طلب ک

سنگاریڈی 16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امیدوار ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر کی انتخابی مہم کا سلسلہ سنگاریڈی اور سداسیوپیٹ میں زور و شور سے جاری ہے ۔ سنگاریڈی کے مختلف محلہ جات میں عوام سے راست رجوع ہوکر ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ایک ناریل فروخت کرنے والے نوجوان سے ملاقات کرتے ہوئے بھی اپنے حق میں ووٹ طلب کیا ۔ عوام سے انہوں نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس ا قلیتوں کے مفادات کاتحفظ کرے گی اور انہیں دیگر آبنائے وطن کے ساتھ ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے ضمن میں کوتاہی نہیں برتے گی اور غریبوں کے علاج و معالجہ کیلئے مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ چنتاپربھاکر نے کہا کہ آندھراپردیش کے قیام کے بعد سے گذشتہ 60 برسوں کے دوران کاگنریس و تلگودیشم پارٹیوں نے ریاست پر حکمرانی کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کو پسماندہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ اب جبکہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوچکا ہے ۔ لہذا عوام کو چاہئے کہ وہ کاگنریس ، تلگودیشم اور بی جاے پی کو اقتدار حوالے کرنے کی غلطی کا اعادہ نہ کریں ۔ بلکہ اس پارٹی کو برسر اقتدار لائیں جس نے تلنگانہ عوام کی عزت نفس کیلئے نئی ریاست تلنگانہ کی خاطر جدوجہد کی ۔ اس موقع پر محمد جلیل الدین بابا سابق نائب صدر بلدیہ سنگاریڈی و دیگر قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT