Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی جانب سے مفت ہیلت کیمپ کا انعقاد

ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی جانب سے مفت ہیلت کیمپ کا انعقاد

شمس آباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس اقلیتی قائدین کی جانب سے کے چندر شیکھر راؤ کے مرن برت کے 6 سال کی تکمیل پر 11 روزہ پروگرام کے دسویں دن چندرائن گٹہ حلقہ کے ریاست نگر ڈیویژن میں راج نرسمہا کالونی میں مفت ہیلت کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں تین سو سے زائد افراد نے استفادہ حاصل کیا ۔ سردار پٹم پرشوتم راؤ گریٹر حیدرآباد کوآرڈینٹر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے ۔ عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے ان کے مسائل کی یکسوئی کی جارہی ہے ۔ کے سی آر کے مرن برت کی یاد کو ٹی آر ایس اقلیتی قائدین نے تازہ رکھنے کے لیے گیارہ روزہ پروگرام ہر سال منعقد کر کے پارٹی کے لیے بہترین خدمات انجام دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے عبدالمقیت چندا کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کی گیارہ روزہ بھوک ہڑتال کو چھ سال بعد بھی تازہ رکھنے میں انہوں نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس اقلیتی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے کہا کہ کے سی آر نے عوام میں نیا جذبہ پیدا کرتے ہوئے تلنگانہ تحریک کو چلاتے ہوئے عدم تشدد سے نئی ریاست تلنگانہ حاصل کیا ۔ تلنگانہ ریاست قائم ہونے کے بعد چیف منسٹر بن کر سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کے مقصد سے فلاحی اسکیمات اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے وہ کام کررہے ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت شادی مبارک ، ایک ہزار آٹو اسکیم ، پنشن کی رقم میں اضافہ ، مشن کاکتیہ ، راشن دکان پر فی فرد چھ کیلو چاول کے علاوہ دیگر کئی اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو ملک بھر میں نئی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی ۔ کے سی آر تلنگانہ ریاست کے مہاتما ہیں ۔ ان کی قیادت میں ہی ریاست نئی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گی ۔ اس موقع پر محمد یوسف ریاست نگر ڈیویژن صدر کی قیادت میں ہیلت کیمپ میں مریضوں کی تشخیص کی گئی اور مفت ادویات کی تقسیم عمل میں آئی ۔ پروگرام میں سیتارام ریڈی ، راجندر ، مرزا عبید علی ، مکرم خاں ، راجیش یادو ، زاہد احمد خاں ، رحمن خاں ، محمد انور ، محمد فضل ، محسن خاں کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT