Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل

ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل

مدور۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے نو نامزد ریاستی سکریٹری جناب محمد شریف الحسن موظف ڈیویژن انجینئر اے پی ٹرانسکو ورنگل سابق معاون رکن منڈل پریشد مدور نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں ادعا کیا کہ نئی ریاست تلنگانہ کی تعمیر نو کیلئے نچلی سطح سے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو مضبوط بنانا نہ صرف ضروری ہے بلکہ کے سی آر کی ق

مدور۔/20مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے نو نامزد ریاستی سکریٹری جناب محمد شریف الحسن موظف ڈیویژن انجینئر اے پی ٹرانسکو ورنگل سابق معاون رکن منڈل پریشد مدور نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں ادعا کیا کہ نئی ریاست تلنگانہ کی تعمیر نو کیلئے نچلی سطح سے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو مضبوط بنانا نہ صرف ضروری ہے بلکہ کے سی آر کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔ انہوں نے مجوزہ منڈل و پریشد کے انتخابات کے ضمن میں مدور، بچنا پیٹ، چیریال و نرمٹہ منڈلوں کے عوام بالخصوص مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ مذکورہ الیکشن میں ٹی آر ایس امیدواروں کے حق میں ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین تاڈم سرینواس، محمد حفیظ الحسن اعجاز، یسو ملیشم، محمد فیض الحسن سجاد بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT