Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل

ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل

سنگاریڈی /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ٹی آر ایس رکن اسمبلی ہریش راؤ نے سنگاریڈی کے ایک فنکشن ہال میں ٹی آر ایس پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ٹی آر ایس کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی اور ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت تشکیل دے گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کے چندرا شیکھر راؤ امیدوار ٹی آر ایس حلقہ پارلیم

سنگاریڈی /15 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ٹی آر ایس رکن اسمبلی ہریش راؤ نے سنگاریڈی کے ایک فنکشن ہال میں ٹی آر ایس پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ٹی آر ایس کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی اور ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت تشکیل دے گی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کے چندرا شیکھر راؤ امیدوار ٹی آر ایس حلقہ پارلیمان میدک اور چنتاپربھاکر امدیوار ٹی آر ایس حلقہ سنگاریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ اس موقع پر چنتا پربھاکر امیدوار ٹی آر ایس نے بھی خطاب کیا ۔ آر ستیہ نارائنا صدر ضلع ٹی آر ایس ، محمد جلیل الدین بابا سابق وائس چیرمین بلدیہ سنگاریڈی ، سرینواس چاری ، مہیش تیواری اور مسعود بن عبداللہ و دیگر موجود تھے ۔ اس اجلاس میں کانگریس ، تلگودیشم اور بی جے پی کے قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT