Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس امیدوار لاوینا ظہیر آباد صدرنشین منتخب

ٹی آر ایس امیدوار لاوینا ظہیر آباد صدرنشین منتخب

محمد عظمت ایم آئی ایم کا بلا مقابلہ نائب صدرنشین انتخاب

محمد عظمت ایم آئی ایم کا بلا مقابلہ نائب صدرنشین انتخاب
ظہیر آباد ۔ 4 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ ظہیر آباد کے صدرنشین و نائب صدرنشین عہدوں کیلئے آج میونسپل میٹنگ ہال میں منعقدہ انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار چنوری لاودینا نے 14 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کی حریف کانگریس امیدوار طاہرہ بیگم کو صرف 11 ووٹ ملے ۔ رائے دہی سے قبل تمام منتخب 24 کے منجملہ 23 کونسلروں کو حلف دلایا گیا جبکہ وارڈ نمبر 6 سے منتخب کانگریس کونسلر اناپورنا انتخابی اجلاس سے غیرحاضر رہیں ۔ حلف لینے والے کونسلروں میں عظیم النساء ، عظمت پاشاہ ، زلیخابیگم ، صابرہ بیگم ، محمد جہانگیر ، محمد یونس ، معراج بیگم ، موتی رام ، شبانہ بیگم نے اردو میں حلف لیا جبکہ اشوک کمار سری ، چنوری لاوینا ، نریش کمار ، نانا روی کمار ، نارائن ریڈی ، راملو ، پنیماں ، پشپا لتا ، رنگماں ، راج شیکھر ، سی ایچ لکشمی اور کے سجاتا نے تلگو میں حلف لیا ۔ کانگریس کی کونسلر پرینکا اور تلگودیشم کے کونسلر محمد عبداللہ نے انگریزی میں حلف لیا ۔ پرسائیڈنگ آفیسر رویندر پراجکٹ ڈائرکٹر ڈی آر ڈی اے نے حلف برادری کارروائی کی تکمیل کے بعد صدرنشین کے انتخاب کی کارروائی کا آغاز کیا جس کے ساتھ ہی ٹی آر ایس کونسلر ناماروی کرن ، صدرنشین عہدہ کیلئے ٹی آر ایس کونسلر چنوری لاوینا کے نام کی تجویز پیش کی جس کی تائید آزاد کونسلر اشوک کمار سری ، اور تلگودیشم کونسلر شبانہ بیگم نے کی ۔ اس کے برخلاف کانگریس کونسلر محمد جہانگیر نے صدرنشین عہدہ کیلئے کانگریس کونسلر طاہرہ بیگم کے نام کی تجویز پیش کی جس کی تائید کانگریس کونسلر راج شیکھر نے کی ۔ ان دونوں ناموں کے علاوہ صدرنشین عہدہ کیلئے کسی اور کونسلر کی جانب سے نام کی تجویز پیش نہ کئے جانے پر پرسیائیڈنگ آفیسر نے رائے دہی کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے 5 ، تلگودیشم کے 3 ، ایم آئی ایم کے 3 ، آزاد ایک ، کانگریس کی ایک باغی کونسلر ، اور رکن پارلیمنٹ بی بی پائل نے ٹی آر ایس امیدوار کے حق میں اپنے ہاتھ اٹھاکر اپنی تائید کا اظہار کیا جبکہ کانگریس کی رکن اسمبلی ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کے علاوہ 10 کونسلروں نے کانگریس امیدوار کے حق میں اپنے ہاتھ اٹھاکر تائید کی ۔ اس طرح صدرنشین کیلئے ٹی آر ایس امیدوار چوزی لاوینا اپنی قریبی کانگریس کی حریف امیدوار طاہرہ بیگم کے مقابلہ میں 3 ارکان کی زائد تائید حاصل ہونے پر صدرنشین کے عہدہ کیلئے منتخب ہوگئیں ۔ اپنے امیدوار کی انتخابی شکست کے ساتھ ہی رکن اسمبلی ڈاکٹر گیتا ریڈی اپنے 10 کونسلروں کے ساتھ اجلاس سے باہر چلی گئیں ۔ بعدازاں پرسائیڈنگ آفیسر نے نائب صدرنشین عہدہ کے انتخاب کیلئے ایم آئی ایم کونسلر محمد عظمت کے نام کی کنوینر کے علاوہ کسی اور کے نام کی تجویز پیش نہ کئے جانے پر انہیں بلا مقابلہ منتخب قرار دیا ۔ اس کے بعد منتخب صدرنشین و نائب صدرنشین نے اپنے انتخابی کامیابی کے اسنادات ، ریٹرننگ آفیسر سے حاصل کرنے کے بعد رکن پارلیمنٹ بی بی پائل اور ان کی تائید کرنے والے تمام کونسلروں کا شکریہ ادا کیا ۔ انتخابی کامیابی کی تکمیل کے بعد نو منتخب صدرنشین چنوری لاوینا اور نائب صدرنشین عظمت پاشاہ کی فتحیابی کا جلوس نکالا گیا جو امبیڈکر چوک پہنچ کر جلوس میں شامل بی بی پائل رکن پارلیمنٹ ، صدرنشین بلدیہ چنوری لاوینا اور ٹی آر ایس لیڈر کے مانک راؤ نے امبیڈکر کے مجسمہ کی گلپوشی کی بعدازاں یہ جلوس سابق ریاستی وزیر محمد فریدالدین کی رہائش گاہ پہنچ جہا ںجلوس میں شامل ٹی آر ایس کے سرکردہ قائدین اراکین بلدیہ نے سابق ریاستی وزیر سے ملاقات کی اور صدرنشین و نائب صدرنشین عہدوں کیلئے غیرکانگریسی امیدواروں کی کامیابی میں اہم رول ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ بی بی پائل ، کے مانک راؤ ، ملکاپور شیوکمار ، محمد یعقوب ، پانڈو رنگاریڈی ایڈوکیٹ ، موتی رام ، راملو ، رنگماں ، راما روی کرن ، پی رام کرشنا ریڈی ، سید علی اکبر ، محمد غوث الدین غوری ، گورے میاں سکندر ، سید محی الدین ، امان اللہ ، محمد کلیم اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT