Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کیلئے منت

ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی کیلئے منت

سنگاریڈی 21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب ایم اے سمیع سابق رکن بلدیہ و قائد ٹی آر ایس سنگاریڈی نے عام انتخابات کے دوران حضرت یوسف باباؒ درگاہ شریف پر حاضری دیتے ہوئے مفت مانگی تھی کہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے ٹی آر ایس امیدوار چنتا پربھاکر کامیاب ہوں گے تو وہ پیدل یاترا کے ذریعہ سنگاریڈی تا درگاہ یوسفین نامپلی حیدرآباد 60 کیلو میٹر کا فا

سنگاریڈی 21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب ایم اے سمیع سابق رکن بلدیہ و قائد ٹی آر ایس سنگاریڈی نے عام انتخابات کے دوران حضرت یوسف باباؒ درگاہ شریف پر حاضری دیتے ہوئے مفت مانگی تھی کہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے ٹی آر ایس امیدوار چنتا پربھاکر کامیاب ہوں گے تو وہ پیدل یاترا کے ذریعہ سنگاریڈی تا درگاہ یوسفین نامپلی حیدرآباد 60 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے اپنی منت پوری کریں گے۔ چنانچہ آج صبح 9 بجے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز سنگاریڈی پہنچ کر چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے ایم ایل اے سمیع کی جانب سے منظم کردہ پیدل یاترا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم اے سمیع نے کہا کہ وہ اپنی منت پوری ہونے پر 60 کیلو میٹر کا فاصلہ صرف ایک دن میں طئے کریت ہوئے درگاہ یوسفین پہنچ جائیںگے ۔ اس موقع پر چنتا پربھاکر نے ایم اے سمیع کی گلپوشی کی اور کہا کہ دعاوں کے ذریعہ ہی میں انتخابات میں کامیاب ہوکر رکن اسمبلی منتخب ہوا ہوں ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے عوام سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر ایم اے حکیم ،جلیل الدین بابا، ایم اے سبحان، ایم اے عزیز، شیخ ابوبکر، لکشمی ، محمد عثمان ، محمد شاہین ،مہیش تیواری، وینکٹ ،سرینواس چاری وار دیگر موجود تھے۔ پروفیسر جئے شنکر کی تیسری برسی کے موقع پر چنتا پربھاکر نے تصویر پر پھول مالا چڑھائی۔

TOPPOPULARRECENT