Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس اور ماونوازوں کا ایک ہی نظریہ ! کویتا

ٹی آر ایس اور ماونوازوں کا ایک ہی نظریہ ! کویتا

ہمارا پرچم گلابی اور ان کا پرچم لال ہے لیکن مقصد ایک ہے
نظام آباد /21 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کی دختر اور حلقہ نظام آباد کی رکن لوک سبھا کے کویتا نے اعادہ کیا ہے کہ ان کی پارٹی تلنگانہ راشٹرا سمیتی ( ٹی آر ایس ) کا ایجنڈہ اور ماؤنوازوں کا ایجنڈہ ایک ہی ہے کیونکہ یہ دونوں ہی ریاست تلنگانہ میں سماجی ترقی کیلئے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں ۔ کویتا نے کہا کہ ٹی آر ایس کا پرچم گلابی اور ماونوازوں کا پرچم سرخ ہے ۔ لیکن نظریہ ایک ہی ہے ۔ انہوں نے ماونوازوں پر زور دیا کہ وہ اصل سماجی دھارے میں شامل ہوتے ہوئے اس تلنگانہ کی سنہری ریاست میں تبدیلی کیلئے حکومت سے تعاون کریں ۔ کویتا نے پیر تا جمعرات چار روزہ دورہ نظام آباد کے دوران پیر کو جگتیال منڈل کے موضع چلگال میں ’’ مناووریلو ۔ منا ایم پی ‘‘ پروگرام کا افتتاح کیا ۔ علاوہ ازیں تین منڈلوں کے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا ۔ یہ بھی اتفاق ہے کہ کویتا وہ پہلی خاتون عوامی نمائندہ ہیں جنہیں ماونوازوں کے سربراہ مپالا لکشمن راؤ عرف گنپتی کے گاؤں میں ریاست کا توقف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT