Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس تشہیری پارٹی ، ترقیاتی کاموں میں ناکام : سبیتا اندرا ریڈی

ٹی آر ایس تشہیری پارٹی ، ترقیاتی کاموں میں ناکام : سبیتا اندرا ریڈی

راجندر نگر رکن اسمبلی غیر قانونی کاروبار میں ملوث : کارتک ریڈی
شمس آباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع شاہ پور میں کانگریس پارٹی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ سبیتا اندرا ریڈی سابق ہوم منسٹر و تلنگانہ پردیش نائب صدر نے شرکت کرتے ہوئے شاہ پور اور مدن پلی میں پارٹی پرچم لہرایا اور وارڈ کمیٹی تشکیل دی ۔ شاہ پور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اقتدار پر آر کر تین سال ہوچکے ہیں لیکن ایک بھی ترقیاتی کام انجام نہیں دئیے ۔ مشن کاکتیہ ، مشن بھگیرتا کے نام پر وزراء کمیشن کھا رہے ہیں ۔ ریاست میں ہر طبقہ اور مذہب کے لوگ مل کر رہتے تھے انہیں چیف منسٹر الگ الگ طبقوں میں علحدہ اسکیمات کے نام پر بانٹ رہے ہیں ۔ ٹی آر ایس حکومت ایک تشہیری پارٹی بن کر رہ گئی ہے اور ترقیاتی کاموں میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ۔ شمس آباد کے موضع پالماکول میں کانگریس کے دور میں ایک ہزار مکانات تعمیر کئے گئے ۔ ٹی آر ایس تکمیل کرتے ہوئے تمام سہرا اپنے نام کررہی ہے ۔ عوام ٹی آر ایس کے دھوکہ سے واقف ہوچکی ہیں ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے حکومت کو پندرہ دنوں میں ایک ہزار مکانات جو پالماکول میں تعمیر کئے گئے انہیں عوام میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس کے بعد ان مکانات پر جنہیں تقسیم کرنے کے لیے مختص کئے گئے تھے انہیں جبراً انہیں مکانات میں منتقل کردیا جائے گا اور شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ روڈ جو ایک کیلو میٹر کا فاصلہ ہے جس کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ روپئے ہیں اسے منظور کرنے میں راجندر نگر رکن اسمبلی ناکام ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے راجندر نگر رکن اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی صرف سرپنچوں کو فنڈس کا لالچ دے کر پارٹی میں شامل کررہے ہیں اور پارٹی میں شامل ہونے کے بعد انہیں نظر انداز کردیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے سرپنچ ، ایم پی ٹی سی ممبرس دوبارہ کانگریس میں شامل ہوں گے ۔ اس اجلاس میں ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے چند کانگریس قائدین نے دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ ایم پی ٹی سی ممبرس کے تین سال کے اختتام پر تمام ایم پی ٹی سی ممبرس کو مبارکباد پیش کی گئی ۔ اس موقع پر کانگریس منڈل صدر وینوگوڑ ، منڈل صدر چکلہ ایلیا ، ضلع پریشد ممبر ستیش ، شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے بھی مخاطب کیا ۔ اس اجلاس میں مرلیدھر ریڈی سابق منڈل صدر ، سدیشور سلطان پلی سرپنچ ، شرون کمار گوڑ ڈی سی ایم ایس چیرمین ، سید رفیع الدین قادری کانگریس میناریٹی سیل منڈل صدر ، محمد تاج بابا کانگریس میناریٹی سیل ٹاون صدر ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، اظہر قادری ٹاون نائب صدر ، تقی قادری یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری ، یوگیندر ریڈی ، بھاسکر ریڈی ، محمد جاوید کے علاوہ سینکڑوں افراد نے اس جلسہ میں شرکت کی ۔ چکلہ ایلیا منڈل صدر کی حیثیت سے تین سال مکمل کرنے پر ان کی شاندار گلپوشی کی گئی اور مبارکباد پیش کی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT