Thursday , December 13 2018

ٹی آر ایس حکومت اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے عہد کی پابند

سابقہ حکومتوں کی طرح دھوکہ نہیں دے گی، کے ٹی آر وزیر آئی ٹی کی وضاحت

سابقہ حکومتوں کی طرح دھوکہ نہیں دے گی، کے ٹی آر وزیر آئی ٹی کی وضاحت
حیدرآباد /12 نومبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے معاملے میں عہد کی پابند ہے۔ آج اسمبلی میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے اقلیتوں کو دھوکہ دیا ہے، مگر ٹی آر ایس اپنے وعدے نبھائے گی۔ اقلیتوں کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے، سچر کمیٹی اور رنگناتھ مشرا کمیشن کی تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ 13 سال قبل کے چندر شیکھر راؤ نے جب علحدہ تلنگانہ ریاست کی تحریک شروع کی تھی تو سب نے علحدہ ریاست کو ناممکن قرار دیا تھا، تاہم سربراہ ٹی آر ایس نے ہمت نہیں ہاری اور نہ ہی پیچھے مڑکر دیکھا۔ اپنی جدوجہد جاری رکھی، جس کے نتیجے میں 2 جون کو علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میں آئی۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں میں اپنا مقام بنائے گی اور ٹی آر ایس نے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کو مکمل طورپر خرچ کرے گی اور سماج کے تمام طبقات کے لئے کام کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT