Wednesday , December 19 2018

ٹی آر ایس حکومت بدعنوانیوں سے پاک

یلاریڈی /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں کے سی آر بدعنوانیوں سے پاک حکومت چلا رہے ہیں ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے منڈل پریشد آفس منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں پارٹی قائدین سے اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان دنوں کی گئی پارٹی رکنیت سازی پروگرام پر بات کی ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ یلاریڈی می

یلاریڈی /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست میں کے سی آر بدعنوانیوں سے پاک حکومت چلا رہے ہیں ۔ یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی نے منڈل پریشد آفس منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں پارٹی قائدین سے اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان دنوں کی گئی پارٹی رکنیت سازی پروگرام پر بات کی ۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حلقہ یلاریڈی میں 42 ہزار کی عام رکنیت سازی کی گئی اور 10 ہزار خاص رکنیت درج کی گئی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ پر پانچ ہزار عام اور 1500 خاص رکنیت درج کی گئی ۔ پارٹی کی رکنیت سازی میں پارٹی ارکان نے بہترین رول ادا کیا ہے ۔ انہوں نے سرکاری اسکیمات سے مستفید ہونے عوام کو اقتدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔ منڈل کے تانڈور شیوار پر برقی سب اسٹیشن کے قیام کیلئے 4 مارچ یا 8 مارچ کو سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ منڈل کے گول نلگال شیوار پر قائم کئے گئے پینے کے پانی کے اسکیم کا کام مارچ کے پہلے ہفتہ مہیں مکمل کرلیا جائے گا اور دوسرے ہفتہ میں ریاستی پنچایت راج وزیر مسٹر کے ٹی آر کے ہاتھوں اسکیم کا افتتاح کیا جائے گا ۔ منڈل کے وینکم پلی موضع شیوار میں منجیرا ندی پر سیڑھیاں معہ برج کے تعمیرات کیلئے 35 کروڑ روپئے منظور ہوئے ہیں ۔ بہت جلد ٹنڈرس طلب کرتے ہوئے کام کا آغاز کیا جائے گا ۔ منڈل میں بی ٹی روڈ کے رنیول کیلئے تین کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ جس کا بہت جلد کام کا آغاز ہوگا ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی رکن مسٹر نارائنا ٹی آر ایس قائدین میں مسٹر سائی ریڈی سنجیو ، وٹھل ، نرسمہا ریڈی ، وینکٹ ریڈی ، سریدھر گوڑ ، بالیا ، سریا ، یادگیری ، شیوا کمار ، گوپال گوڑ ، کرشنا ، مرلی کرن اور راج شیکھر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT