Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی پابند عہد

ٹی آر ایس حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی پابند عہد

اردو میڈیم اسکولس کی طالبات میں سیکلوں کی تقسیم، ایم ایل سی محمد فرید الدین کاخطاب

نیالکل۔/15 فبروری، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل منڈل پرجا پریشد آفس میں نیالکل کے اردو میڈیم اسکولس لڑکیوں میں میناریٹی ویلفیر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 36 سیکلوں کی تقسیم رکن قانون ساز کونسل ٹی آر ایس محمد فرید الدین، مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ ایم یل سی محمد فرید الدین نے طلبہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے۔ ضلع سنگاریڈی، ظہیرآباد، نیالکل، کوہیر مسلم اکثریتی علاقوں میں حکومت کے 10 نکاتی پروگرام میں مفت ٹریننگ سنٹر کمپیوٹر و دیگر فنی کورسیس سے اقلیتوں کو مستفید کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں مسلم لڑکیوں کی ناخواندگی کا تناسب 18 فیصد تھا اور اسوقت ڈاکٹر راج شیکھر ریڈی سے ان کی نمائندگی اور کاوشوں کی بدولت ضلع میں صرف 2 اردو میڈیم اقامتی مدارس کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ لیکن علحدہ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت اقلیتوں کیلئے 206 اقامتی اسکولس کا ریاست بھر میں قیام عمل میں آیا جس میں بہتر تعلیم ، رہائش گاہ، نگہداشت مفت فراہم کی جارہی ہے جس سے خواتین ہر شعبہ میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک لڑکی کے حصول تعلیم سے تمام افراد خاندان پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ ایم ایس ڈی پی کے تحت مرکزی حکومت سے 75 فیصد اور ریاستی حکومت کی جانب سے 25 فیصد مراعات فراہم کی جاتی ہیں جس کے تحت خواتین کو مفت ٹریننگ، 3ماہ یہ کورس فراہم ہوگا۔ اس موقع پر مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس، صدر ایم پی پی کملا بائی، شیخ شفیع الدین، صدر میناریٹی سیل ٹی آر ایس محمد مبین، محبوب علی، رفیع اتنور، لکشما ریڈی، مارکٹ چیرمین چرنجیوی، پرساد ایم پی پی ظہیرآباد، ایم پی ڈی او لکشمی بائی کے علاوہ طلبہ کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT