Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت سے بہتر امیدیں

ٹی آر ایس حکومت سے بہتر امیدیں

مدور ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ریاستی سکریٹری جناب انجینئر محمد شریف الحسن نے آج مقامی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نئی ریاست تلنگانہ کے نئی اسمبلی میں کل ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کے پیش کردہ خطبہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ گورنر کا خطبہ علاقہ تلنگانہ کے عوام کے دیرینہ خواب کی تکمیل کے مترادف

مدور ۔ 12 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے ریاستی سکریٹری جناب انجینئر محمد شریف الحسن نے آج مقامی نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے نئی ریاست تلنگانہ کے نئی اسمبلی میں کل ریاستی گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کے پیش کردہ خطبہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ گورنر کا خطبہ علاقہ تلنگانہ کے عوام کے دیرینہ خواب کی تکمیل کے مترادف ہے جس کی تعبیر عنقریب یقینی ہے انہوں نے گورنر کے خطاب کو ریاستی حکومت کی پالیسیوں و عزائم کا نچوڑ قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ اس پر سختی کے ساتھ عمل آوری کے ذریعہ نئی ریاست تلنگانہ میں آباد تمام طبقات کو ہمہ جہتی ترقی کیلئے یکساں مواقعہ دستیاب ہونگے ۔ جناب انجینئر محمد شریف الحسن نے ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کی سماجی ، معاشی و سیاسی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے 12 فیصد تحفظات کو ناگزیر قرار دیکر مسلمانوں کو تحفظ کے ثمرات سے فیضیاب کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی اپیل کی انہوں نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے اور جناب محمد محمود علی کو نائب وزیراعلی بنانے پر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ چیف منسٹر تلنگانہ کا شاندار و ناقابل تسخیر کارنامہ قرار دیا ۔ انہوں نے مزید ادعا کیا کہ زائد از 6 دہوں سے ساحلی آندھرا کے قائدین کے زبردست استحصال کا شکار تلنگانہ کے عوام کو مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی زیرقیادت ٹی آر ایس حکومت سے قومی امیدیں وابستہ ہیں اس موقعہ پر ٹی آر ایس قائدین بی سرینواس ، ملیشیم ، محمد حفیظ الحسن اعجاز ، محمد ظہیر الدین ، محمد فیض الحسن سجاد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT