Wednesday , December 12 2018

ٹی آر ایس حکومت عوامی مطالبات کو پورا کرے

کریم نگر۔/7جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی آئی ٹی یو کے زیر قیادت مزدوروں نے یہاں کلکٹریٹ کے روبرو مہا دھرنا منظم کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مناسب تنخواہوں ، اقل ترین اجرت ، ملازمتوں کی ضمانت، پی ایف، انشورنس جیسے قانونی حفاظتی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ سی آئی ٹی یو ریاستی سکریٹری پی وجئے لکشمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ک

کریم نگر۔/7جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سی آئی ٹی یو کے زیر قیادت مزدوروں نے یہاں کلکٹریٹ کے روبرو مہا دھرنا منظم کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مناسب تنخواہوں ، اقل ترین اجرت ، ملازمتوں کی ضمانت، پی ایف، انشورنس جیسے قانونی حفاظتی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ سی آئی ٹی یو ریاستی سکریٹری پی وجئے لکشمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا کے سی آر نے وعدہ کیا ہے تتاہم ابھی تک وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کو کم از کم پندرہ ہزار ماہانہ دیئے جائیں ورنہ بصورت دیگر احتجاج کا انتباہ دیا۔ ضلع سکریٹری متیم راؤ نے کہا کہ پنچایت راج ملازمین کچھ دن سے ہڑتال کررہے ہیں۔ میونسپل مزدور ہڑتال شروع کرچکے ہیں اور ان کی ہڑتال سے صاف صفائی کے نظام پر اثر پڑرہا ہے۔ تاہم حکومت اس تعلق سے کچھ نہیں کررہی ہے اور ان کے مسائل حل نہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوپہر کے کھانے کی اسکیم سے جڑے ملازمین کے بل پینڈنگ ہیں۔ آشا ورکرس کو اقل ترین اجرت ادا کرنے کا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر سی آئی ٹی یو ضلع صدر روی کمار، جیون ریڈی، سرینواس ، تروپتی رمیش ، تلسی راجیشوری و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT