Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کو جھوٹے خواب نہ دکھائے: کشن ریڈی

ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں کو جھوٹے خواب نہ دکھائے: کشن ریڈی

حیدرآباد۔/7 مارچ، ( سیاست نیوز) بی جے پی لیڈر جی کشن ریڈی نے آج ٹی آر ایس سے کہا کہ وہ مسلمانوں کو جھوٹے خواب دکھانا بند کردے۔ تحفظات کا وعدہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت مسلمانوں اور اقلیتوں کو گمراہ کررہی ہے۔ تحفظات کی فراہمی دستور کے مغائر ہے، حکومت کے وعدوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ٹی آر ایس ارکان پارلیمنٹ کے دھرنا اور احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس صرف ووٹ بینک کی سیاست کررہی ہے۔ وہ مسلمانوںکیلئے تحفظات کا مطالبہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں احتجاج کے ذریعہ وقت ضائع کررہی ہے۔دستور میں 50فیصد سے زائد تحفظات کی گنجائش نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT