Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت مسلم مسائل حل کرنے سے قاصر

ٹی آر ایس حکومت مسلم مسائل حل کرنے سے قاصر

کریم نگر۔19ڈسمبر ( فیاکس) ٹی آر ایس حکومت مسلم اقلیتوںکی فلاح و بہبودی کے متعلق مناسب اقدامات کرے ۔ ڈاکٹر مسعود جعفری ریاستی صدر تلنگانہ مسلم انٹیلکچول فورم نے فرسٹ پوائنٹ کنسٹرکشن میں واقع فورم کے دفتر میں منعقدہ اراکین عاملہ کے اہم اجلاس کو مخاطب کرنے کے دوران کیا ۔ انہوں نے کاہ کہ ٹی آر ایس نظریاتی سطح پر مسلمانوں کو تسلیم کررہی

کریم نگر۔19ڈسمبر ( فیاکس) ٹی آر ایس حکومت مسلم اقلیتوںکی فلاح و بہبودی کے متعلق مناسب اقدامات کرے ۔ ڈاکٹر مسعود جعفری ریاستی صدر تلنگانہ مسلم انٹیلکچول فورم نے فرسٹ پوائنٹ کنسٹرکشن میں واقع فورم کے دفتر میں منعقدہ اراکین عاملہ کے اہم اجلاس کو مخاطب کرنے کے دوران کیا ۔ انہوں نے کاہ کہ ٹی آر ایس نظریاتی سطح پر مسلمانوں کو تسلیم کررہی ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں تقریباً 6ماہ گذرنے کے باوجود اقدامات کرنے سے قاصر ہے ۔ ڈاکٹر مسعود جعفری نے اردو کو تلنگانہ کے 10اضلاع میں دوسری سرکاری زبان کی حیثیت سے نظم و نسق کی سطح پر عملی جامہ پہناتے ہوئے اردو کو روزگار سے جوڑنے کا مطالبہ کیا ۔ ڈاکٹر مسعود جعفری نے TMIF کو تلنگانہ کے 10اضلاع میں وسعت دینے کیلئے رکنیت سازی مہم میں سرعت پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے ضلعی صدور کے خواہش کی کہ وہ اضلاع میں رکنیت سازی کو جاری رکھیں ۔ محمد ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سکریٹری تلنگانہ مسلم اٹیلکچول فورم نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اردو جائیدادوں پر تقررات کیلئے اقدامات کرے جبکہ ریات بھر میں اردو کی کئی مخلوعہ جائیدادیں ہیں اور اسمبلی میں اردو مترجم میں بھی آج تک تقرر نہیں کیا گیا ۔ سلطان محمد قیوم شریف نائب صدر ریاستی TMIF نے مخاطب کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر زور دیا کہ وہ مسلم بجٹ 1037 کروڑ روپئے کو مارچ تک خرچ کرنے کیلئے مسلمانوں کی فلاح و بہبودی سے متعلق اسکیمات کو تیزی سے روبہ عمل لائے ۔ شادی مبارک اسکیم ‘ فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم کو زیادہ سے زیادہ مستحق غریب مسلمانوں تک پہنچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈس کو جاری کریں۔ اس موقع پر تلنگانہ مسلم انٹلکچول فورم کی رکنیت سازی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر مسعود جعفری نے تقریباً 50 سے زائد تعلیم یافتہ نوجوانوں میں رکنیت سے متعلق ریسد پیش کی ۔ اس موقع پر محمد عظیم الدین اسد انجنیئر ریاستی سکریٹری TMIF حیدرآباد نے تجویز پیش کی کہ وہ فورم میں غضنفر علی خان سینئر جرنلسٹ و کالم نگار اور مسعود احمد ریٹائرڈ لکچرار کو شامل کرنے کی سفارش کی جس پر تلنگانہ مسلم انٹلکچول فورم حیدرآباد نے جناب غضنفر علی خان صاحب سینئر جرنلسٹ و محمد مسعود احمد ریٹائرڈ لکچرار حیدرآباد کو نائب صدر کے عہدے پر نامز کرنے کا اعلان کیا ۔ان کے علاوہ محمد مختار احمد کو شریک معتمد کے عہدے پر نامزد کیا گیا جس کی تصدیق ریاض علی رضوی ریاستی جنرل سکریٹری TMIF نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ جنوری 2015ء میں تلنگانہ سطح پر مسلم کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تاریخ و مقام کا آئندہ اجلاس میں اعلان کیا جائے گا ۔ اس موقع پر خواجہ نجم الدین C.A ‘ محمد شہباز انجنیئر و دیگر فورم کے عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT