Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت میں کوئی جمہوریت نہیں : ڈاکٹر لکشمن

ٹی آر ایس حکومت میں کوئی جمہوریت نہیں : ڈاکٹر لکشمن

حیدرآباد 6 فبروری ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے سوال کیا کہ آیا ریاست میں کوئی جمہوریت ہے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس عوام کی آواز کو دبا رہی ہے اور کوئی آواز اٹھاتا ہے تو اسے ہتھکڑی لگائی جا رہی ہے ۔ وہ کھمم ضلع ستوپلی میں دلت عدالت سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT