Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت نظام کے نظریات پر عمل پیرا

ٹی آر ایس حکومت نظام کے نظریات پر عمل پیرا

کے سی آر پر نظام کے خلاف تحریک چلانے والوں کی توہین کا الزام، ایم نرسمہلو تلگودیشم قائد کی تنقید

کے سی آر پر نظام کے خلاف تحریک چلانے والوں کی توہین کا الزام، ایم نرسمہلو تلگودیشم قائد کی تنقید
حیدرآباد /24 اپریل (سیاست نیوز) کے سی آر کے روپ میں نظام آج بھی زندہ ہیں، جب کہ ٹی آر ایس حکومت نظام کے نظریات پر عمل پیرا ہے۔ تلگودیشم کے سابق رکن اسمبلی ایم نرسمہلو نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ واضح رہے کہ تلگودیشم قائدین بھی اب بی جے پی کی زبان میں بات کر رہے ہیں، جب کہ ایم نرسمہلو نظام کے خلاف بیان بازی میں شہرت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نظام سے نجات نہیں ملی، بلکہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی شکل میں نظام موجود ہیں اور نظام کے خلاف تحریک چلانے والے عوام کی توہین کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت میں خواتین، ایس سی طبقات میں مالا اور مادیگا کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر تلنگانہ کو تلنگانہ کا غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کے سی آر نظام کی تعریف کرتے نہیں تھکتے اور سرکاری سطح پر نظام کے نظریات کو رائج کیا جا رہا ہے، جب کہ تلنگانہ کی تعمیر نو کا نعرہ لگاکر چیف منسٹر اور ان کا خاندان تلنگانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جمہوری حکومت نہیں ہے، بلکہ کے سی آر کی خاندانی حکومت چل رہی ہے۔ زندگی کے تمام شعبہ جات میں ٹی آر ایس حکومت ناکام ہو گئی ہے، جب کہ اسکیمات بے قاعدگیوں کا شکار ہیں۔ انھوں نے ٹی آر ایس کے پلینری سیشن میں خواتین اور دلتوں کو کابینہ میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کرنے کا مطالبہ کیا اور خودکشی کرنے والے کسانوں کے ارکان خاندان سے چیف منسٹر کے نہ ملنے، کے سی آر کے بھانجے ہریش راؤ پر مشن کاکتیہ اور فرزند کے ٹی آر پر واٹر گرڈ کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا الزام عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT