Saturday , May 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت پر آمریت کا الزام

ٹی آر ایس حکومت پر آمریت کا الزام

میدک میں رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کی پریس کانفرنس

میدک۔/15نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے مختلف مقامات پر محکمہ ٹرانسکو کی جانب سے ہائی ٹنشن لائنوں کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے۔ ہائی ٹنشن لائنوں کی تنصیب کی زد میں کئی مقامات پر مرکزی اراضیات آرہی ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو نقصانات پیش آنے کا اندیشہ ہے۔ رکن راجیہ سبھا کانگریس مسٹر وی ہنمنت راو نے میدک کا دورہ کرتے ہوئے آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ان باتوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہیئے کہ وہ ہائی ٹینشن وائروں کی تنصیب میں نقصانات سے دوچار ہونے والے کسانوں کو مارکٹ شرح پر نقصانات کی پابجائی کرے۔ برائے نام امداد جاری کرکے غریب کسانوں کے ساتھ ناانصافی کرنے پر کانگریس پارٹی خاموش نہیں رہے گی۔ وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ کے سی آر اپنے انتخابی ایجنڈہ کو برفدان کی نذر کرتے ہوئے اپنی آمریت چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہائی ٹینشن لائنوں کی تنصیب کی زد میں آنے والے کسانوں کی جانب سے احتجاجی پروگرامس منظم کرنے پر پولیس کی مدد لے رہی ہے اور ان کے خلاف مقدمات دائر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری حکومت نے ایک اور سکریٹریٹ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ عوام کا کروڑہا روپیہ اس کے لئے صرف ہوگا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ 12 فیصد تحفظات کا وعدہ محض ووٹوں کے حصول کیلئے کیا گیا ۔ بعد ازاں انہوں نے کسانوں سے انصاف کیلئے کلکٹریٹ پہنچ کر جوائنٹ کلکٹر کو یادداشت پیش کی۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی مسٹر جی ششی دھر ریڈی ، رکن پی سی سی گمپا مہیندر، پارٹی قائدین مسرز جی انجینلو گوڑ، ایم انجینلو ، برکت علی احسان اور امر سنہا ریڈی، محمد صوفی چشتی، محمد خالد، یادل قریشی، مدھو سدن راؤ، شیام سندر، امیر الدین، لکشمن کمار، آر آر دیواکر، کیول جگدیش کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

 

TOPPOPULARRECENT