Wednesday , January 16 2019

ٹی آر ایس حکومت پر تلنگانہ کو مقروض بنانے کا الزام ،83 ہزار کروڑ کا قرض

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) اپوزیشن پارٹیوں بی جے پی اور تلگودیشم نے آج اسمبلی میں ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست تلنگانہ کو مقروض بنا رہی ہے ۔ اپنے اہم پسندیدہ اسکیمات کو روبہ عمل لانے کیلئے ریاست کے خزانہ پر بھاری بھوج عائد کیا جارہا ہے ۔ ریاست کا قرض 83 ہزار کروڑ روپئے تک پہونچ گیاہے ۔ اب مزید اس میں 50 ہزار کروڑ کا قرض بڑھ جائے گا کیونکہ حکومت غریبوں کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات بنانے اور مشن بھاگریتا کیلئے قرض حاصل کر رہی ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے حالیہ تبصرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک کو بھی قرض لینا پڑھتا ہے ۔ بی جے پی کے لکشمن نے کہا کہ قرض لینے کی بھی ایک حد ہونی چاہئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT