Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت پر طلبہ برہم ،کے سی آر سے ناراض: دیا کر راو

ٹی آر ایس حکومت پر طلبہ برہم ،کے سی آر سے ناراض: دیا کر راو

حیدرآباد 11 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم لیڈر مسٹر ای دیاکر راؤ نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راو کو سکیوریٹی کے بغیر ایک دن کاکتیہ یونیورسٹی، ورنگل میں گذارنے کا چیلنج کیا ۔ انہوں نے کے سی آر کے تین روزہ دورہ ورنگل کو محض ایک دکھاوا قرار دیا ۔ وہ سکیوریٹی حصار میں یہ دورہ کررہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام برہمی کا اظہار نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیف منسٹر کو عوام کے حقیقی موڈ کا پتہ چلانا ہے تو انہیں ایک دن کاکتیہ یونیورسٹی میںگذارنا چاہئے اور طلبہ کو اظہار خیال کی پوری آزادی دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں طلبہ نے علحدہ تلنگانہ تحریک میں حصہ لیا لیکن آج وہ اسکالرشپس کی عدم اجرائی، فاسٹ اسکیم پر عدم عمل آوری اور تقررات میں تاخیر کی وجہ سے برہم ہیں۔ مسٹر دیا کر راو نے کہا کہ خود چیف منسٹر کے سی آر نے حکومت کی کارکردگی ٹھیک نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ یہ بات تلگودیشم قائدین کہتے ہیں تو اُن پر غلط بیانی کا الزام عائد کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر پر تلنگانہ عوام کے ساتھ دوہرا معیار اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے پنشن ختم کرنے کیلئے جی او جاری کرتے ہیں اور پھر عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان مجبور ہوکر خودکشی کررہے ہیں لیکن چیف منسٹر کو اس کی پرواہ نہیں اگر انہیں کسانوں کے مسائل معلوم کرنا ہوتو وہ انیمو مامل مارکٹ کا دورہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT