Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت پر کاپوزیشن جماعتوں کی تنقید بے بنیاد: عنایت علی باقری

ٹی آر ایس حکومت پر کاپوزیشن جماعتوں کی تنقید بے بنیاد: عنایت علی باقری

حیدرآباد۔19جنوری(سیاست نیوز) ٹی آر ایس اسٹیٹ جنرل سکریٹری میرعنایت علی باقری نے تلنگانہ حکومت کو بیجا تنقیدوں کا نشانہ بنانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ کو درپیش برقی اور آبرسانی مسائل کے اصل ذمہ دار کانگریس اور تلگودیشم حکمران ہیں جنھوں نے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے علاقہ تلنگانہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر کھلواڑ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اور تلگودیشم قائدین کی جانب سے تلنگانہ حکومت پر مسلسل تنقیدیں کی جارہی ہیں جبکہ اپنے چالیس سالہ دور اقتدار میں کانگریس اور بیس سالہ دور اقتدار میںتلگودیشم نے علاقہ تلنگانہ کوپسماندہ بنانے میںکوئی کسرباقی نہیںرکھی۔ انہوں نے سستی شہر ت کے لئے تلنگانہ حکومت اور چیف منسٹر تلنگانہ ریاست پر بیجا تنقیدیں کے سلسلے کو فوری بند کرتے ہوئے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی میںشامل ہوجانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکومت پر غیر ضروری تنقیدیں مخالفین تلنگانہ کی سیاسی پسماندگی کا سبب بن جائیں گے۔ انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے فلاحی اسکیمات کو تلنگانہ کی عوام کے لئے ایک عظیم تحفہ قراردیا ۔

TOPPOPULARRECENT