Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت کو بیدخل کرنے اتحاد

ٹی آر ایس حکومت کو بیدخل کرنے اتحاد

بہوجن لیفٹ فرنٹ تشکیل دینے سی پی ایم کا فیصلہ
حیدرآباد۔/19ڈسمبر،( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں آمرانہ و غیر جمہوری طرزعمل اختیار کررکھنے والی ٹی آر ایس زیرقیادت حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کیلئے 31 مختلف پارٹیوں پر مشتمل ’’ بہوجن لیفٹ فرنٹ ‘ تشکیل دیا جائے گا۔ تلنگانہ سی پی آئی ایم سکریٹری مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ملک اور ریاست میں کمیونسٹ پارٹیوں کو کسی حد تک نقصان ضرور ہوا ہے لیکن ملک اور ریاست کے موجودہ بدلتے ہوئے حالات میں سرخ جھنڈے کی اہمیت کو ثابت کرنے کا یہ بہتر موقع ہوگا۔ انہوںنے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں انتخابات کے موقع پر وزیر اعظم مسٹر نریندر مودی کے جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد نہیں تھی اور نہ ہی عوامی ردعمل حاصل تھا۔ اس کا حقیقی ثبوت گجرات میں 164 نشستوں سے گھٹ کر بی جے پی کو صرف 99 نشستوں پر کامیابی حاصل ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت گجرات انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی ہرگز نہیں بلکہ صرف عدد ی بنیاد پر ہی کامیابی کا ادعا کیا جارہا ہے۔ مسٹر ویرا بھدرم نے مزید کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس و کانگریس کے متبادل کے طور پر سی پی آئی ایم کو آئندہ انتخابات میں کامیاب بنانے کی اپیل کے ساتھ عوام سے رجوع ہوں گے اور ریاست تلنگانہ کے 119 اسمبلی حلقوں سے مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ بہوجن لیفٹ فرنٹ میں شامل ہونے کیلئے بائیں بازو جماعتوں سے بات چیت کرنے پر سی پی آئی نے اس کو قبول نہ کرتے ہوئے رضامندی کا اظہار نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ سی پی آئی بھی فرنٹ میں شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ محاذ کو ’’ بہوجن لیفٹ فرنٹ ‘‘ کا نام دیا جائے گا اور اس تعلق سے آئندہ ماہ جنوری میں فرنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT