Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹی آر ایس حکومت کیخلاف تلنگانہ کانگریس کے ایجی ٹیشن پروگرام

ٹی آر ایس حکومت کیخلاف تلنگانہ کانگریس کے ایجی ٹیشن پروگرام

حیدرآباد۔/12جون، ( آئی این این ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی عاملہ نے ٹی آر ایس حکومت کے خلاف ایجی ٹیشن پروگرامس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں منعقدہ پارٹی کے عاملہ اجلاس میں صدر ٹی پی سی سی این اتم کمار ریڈی، کارگذار صدر ملوبٹی وکرمارکا، سابق وزراء ڈی کے ارونا، سبیتا اندرا ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے میڈیا کے نمائندوں کو واقف کرواتے ہوئے ریاستی یونٹ کے نائب صدر ڈاکٹر ملوروی نے کہا کہ اس ایجی ٹیشن کے سلسلہ میں 13جون کو ضلع محبوب نگر کے کولہا پور میں ایک جلسہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ خشک سالی صورتحال سے نمٹنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف بھی عام جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT